16 دسمبر 2011 - 20:30

روس نے اقوام متحدہ میں شام کی صورت حال کے بارے میں ایک نئی قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس پر مغربی ممالک نے مخۃلف رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: مغربی ممالک گزشتہ کئی ماہ سے شام کی صورت حال کے بارے میں ایک قرارداد منظور کروانے کی کوشش میں تھے لیکن انھیں روس اور چين کی طرف سے اس قرارداد کے ویٹو کیے جانے کا خطرہ تھا۔مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ روس کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد کے مندرجات پر مذاکرات کریں گے۔

روس کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد میں شام کی حکومت اور مخالفین کو ایک ہی سطح پر رکھ گیا ہے۔

روسی مسودہ میں شام پر پابندیاں عائد کرنے کا کوئی اشارہ نہیں ہے روس نے شام میں فرقین کی جناب سے تشدد کو روکنے پر زوردیا ہے۔ جبکہ مغربی اور بعض عرب ممالک شام میں تشدد کو فروغ دینے کے لئے شامی حکومت کے مخالفین کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔ جس کے ذریعہ مسلح دہشت گرد عوام اور شامی فوج کو نشا نہ بناتے ہیں۔ ........

/169